ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور کی کئی پرائیویٹ کالج جس میں کئی کالجس بی جے پی اور آر ایس ایس والوں کے بھی ہیں، حجاب پر کسی طرح کی پابندی نہیں

مینگلور کی کئی پرائیویٹ کالج جس میں کئی کالجس بی جے پی اور آر ایس ایس والوں کے بھی ہیں، حجاب پر کسی طرح کی پابندی نہیں

Sat, 12 Feb 2022 00:57:19    S.O. News Service

بھٹکل 11 فروری (ایس او نیوز ) با حجاب لڑکیوں کو کالج کے کلاسوں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے یا نہیں، اس بارے میں قومی سطح پرزوردار بحث جاری ہے ، اس دوران ریاست کرناٹک کے حساس ساحلی شہرمینگلو رمیں چند پرائیویٹ اورایڈ ڈ کالجوں میں مسلم طالبات کو کیمپس میں اور کلاسوں کے اندربھی اسکارف اور حجاب پہننے کی پوری آزادی حاصل ہے۔ غیر مسلم انتظامیہ کی جانب سے چلائے جار ہے کالجوں سمیت کئی دیگر کالجوں میں بھی نہ صرف حجاب پہننے کی اجازت دی گئی ہے بلکہ جمعہ کے دن کلاسوں کے اوقات کار میں تھوڑی بہت تبدیلی کرتے ہوۓ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد جانے کا بھی موقع فراہم کیا گیا ہے۔اس بات کا انکشاف ایک انگریزی اخبار نے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی بات یہ ہے کہ آرایس ایس اور بی جے پی  انتظامیہ پر مشتمل کالجوں میں بھی حجاب کی اجازت دی گئی ہے، ان کالجوں میں بھی حجاب اور نماز کے لیے مواقع فراہم کیا گیا ہے اور لیڈران نے اپنے کالجوں کی تعلیم میں مکمل طور پر ہندتوا کے ایجنڈا کو نافذ کرنے کی گنجائش نہیں دی ہے۔ان کے لیے تعلیم صرف ایک کاروبار ہے ۔مختلف کالجوں میں مقامی حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے مختلف ضوابط طے کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجرنگ دل کے ایک سینئر لیڈر چار کالجوں کے صدر ہیں، منگلور کے کوڈیل بیل میں واقع پی یو کالج میں حجاب پر پابندی عائد ہے لیکن اسی ادارے کے کیرلا کے سرحدی علاقہ میں واقع تلپاڑی کے ڈگری کالج میں اور آیوروید میڈیکل کالج میں حجاب پہننے کی اجازت دی گئی ہے۔اس کا اعتراف ان اداروں کے خازن پردیپ کمار نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ کالج کے پرنسپل کے صوابدید پر معاملہ کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ کو چاڑی میں بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی اورشکتی نگر میں آرایس ایس کے لیڈر کے کالجوں میں حجاب پہننے والی طالبات کا استقبال کیا جا تا ہے ، ان تمام کالجوں کی ویب سائٹوں میں حجاب پہنی لڑکیوں کی تصاویربھی دیکھی جاسکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ ملاگریس کالج سینٹ اینس کالج اور شاردا آیوروید میڈیکل کالج میں  بھی طالبات کو حجاب پہننے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔


Share: